پاکستان میں بھارت ،روس اور چین سمیت اہم ممالک کے دفاعی ماہرین کا اجلاس

پاکستان میں بھارت ،روس اور چین سمیت اہم ممالک کے دفاعی ماہرین کا اجلاس
پاکستان میں بھارت ،روس اور چین سمیت اہم ممالک کے دفاعی ماہرین کا اجلاس

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا ہے جس میں بھارت ،چین اور روس سمیت 7مستقل اور ایک مبصر ملک نے شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تنظیم کے ممبر ممالک کے درمیان سیکیورٹی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر مشترکہ تربیت ،جنگی مشقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شرکا نے اجلاس کے کامیاب انعقاد اور میزبانی پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید : قومی