سرجری آلات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ،مسلم لیگ ن نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرجری آلات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہونے پر مسلم لیگ ن نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں سرجری آلات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد جمع کرواتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ سرجری آلات کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لیا جائے۔قرارداد میں کہاگیاہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے غربت اور مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بم گرادیا ہے،ڈریپ نے سرجری میں استعمال ہونیوالا ڈسپوزایبل سامان،ڈرپس،ڈسپوزایبل ماسک کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ کردیاہے جبکہ بلڈ بیگ کی قیمت 230روپے سے بڑھ کر 275روپے ڈسپوزایبل فیس ماسک کی قیمت میں 4گنااضافہ،ٹرانسفیوژن سیٹ140سے بڑھا کر 210روپے،نارمل سلائن ڈرپ کی قیمت 55 سے 95 روپیکردی گئی ہیجبکہ دیگرسامان کی قیمتوں میں بھی کئی گنااضافہ کیا گیا ہے ۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے سرجیکل آلات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سرجری کے آلات تیسری مرتبہ مہنگے کرنے کی مذمت کرتے ہیں اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے غریب دشمن اقدام کانوٹس لیا جائے۔