افتتاحی میچ سے چند گھنٹے پہلے عمر اکمل کو معطل کرنے پر حامد میر بھی میدان میں آگئے ،پی سی بی کی کارروائی کو مشکوک قرار دے دیا

افتتاحی میچ سے چند گھنٹے پہلے عمر اکمل کو معطل کرنے پر حامد میر بھی میدان میں ...
افتتاحی میچ سے چند گھنٹے پہلے عمر اکمل کو معطل کرنے پر حامد میر بھی میدان میں آگئے ،پی سی بی کی کارروائی کو مشکوک قرار دے دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی عمراکمل کو میچ سے چند گھنٹے پہلے معطل کرنے پر اینکر پرسن حامد نے پی سی بی کی کارروائی مشکوک قرار دے دی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے خلاف معاملہ کئی دن سے چل رہا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی ایس ایل کے پہلے دن پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل معطل کر کے اپنے آپ کو مشکوک بنا لیا ہے ایسا لگتا ہے کارروائی عمر اکمل کے خلاف نہیں انکی ٹیم کے خلاف ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا ہے جس کے بعدآج وہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔تفصیلات کے مطابق عمرا کمل انکوائری کے دوران کسی بھی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمر اکمل کی جگہ متبادل کھلاڑی استعمال کر سکتی ہے ، انکوائری مکمل ہونے تک پی سی بی کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل