آل پاکستان انجمن تاجران کی پورے ملک میں احتجاج کی دھمکی ،حکومت کے لئے بڑی  مشکل کھڑی ہو گئی 

آل پاکستان انجمن تاجران کی پورے ملک میں احتجاج کی دھمکی ،حکومت کے لئے بڑی  ...
آل پاکستان انجمن تاجران کی پورے ملک میں احتجاج کی دھمکی ،حکومت کے لئے بڑی  مشکل کھڑی ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کا حکومت سے شناختی کارڈ کی شرط فوری ختم کرنے کا مطالبہ،شناختی کی شرط ختم نہ ہوئے توپورے ملک احتجاجی مظاہرے کرینگے‘تمام تاجر ٹیکس دے رہے ہیں اور دیتے رہے گے لیکن حکومت کا طریقہ کار درست نہیں ہے،26 تاریخ کو لاہور شالم مارکیٹ سے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے مقصود احمد بٹ،عبدالرزاق ببر سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ  تاجر برادرادی نے حکومت کو کئی مرتبہ آگاہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط منظور نہیں ہے لیکن اس کے باوجود حکومت ہمارے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لے رہی،حکومتی نمائندے ہر مرتبہ تاجروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،پاکستان میں معیشت اور تجارت کی صورتحال انتہائی خراب ہے،شناختی کارڈ کی شرط نے تجارت کو تباہ کر دیا ہے،ملک میں منگائی کا طوفان ہے معیشت کی حالت خراب ہے،حکومت خود کہہ رہی ہے کہ ٹیکس کلویکشن میں ناکامی ہورہی ہے،اس کی ذمہ دار حکومت ہے نام نہاد تاجر نمائندوں سے جب مذاکرات کریں گے تو حالات یہی ہوں گے، شناختی کارڈ کی شرط اس ملک کی معیشت کو کھارہی ہے،جب تک تاجروں کی بات نہیں سنی جائے کی تجارت ٹھیک نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے شناختی کاررڈ کی شرط واپس نہ لی تو احتجاج اور ملک گیر ہڑتال ہو گی،تاجر ٹیکس دینا چاہتا ہے شاہد حکومت ٹیکس لینا نہیں چاہتی ،حکومت خریدار اور فروخت کنندہ سے شناختی کارڈ مانگ رہی ہے،26 فروری  کو لاہور شالم مارکیٹ سے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں،شہر لاہور کی رونق کو بحال کرنا ہے کوئی ٹریڈ خوش نہیں۔انہوں نے کہاکہ تاجر کو ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے لیکن حکومت نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہے،وزیر خزانہ بتائیں کتنے لوگ رجسٹرڈ کرائے ہیں؟حکومت نے ہماری اکنامک کو جام کر دیا ہے،ایک تاجر دکھایا جائے جو ٹیکس نہ دے رہا ہو ہر تاجر ٹیکس ادا کرتا ہے،عام آدمی ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن ایوانوں میں بیٹھے ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں۔