”عمر اکمل نے گزشتہ رات نجی پارٹی میں غل غپاڑہ کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی۔۔۔“نجی نیوز چینل نے کھلاڑی کی معطلی کی اندرونی کہانی بتا دی

”عمر اکمل نے گزشتہ رات نجی پارٹی میں غل غپاڑہ کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں سے ...
”عمر اکمل نے گزشتہ رات نجی پارٹی میں غل غپاڑہ کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی۔۔۔“نجی نیوز چینل نے کھلاڑی کی معطلی کی اندرونی کہانی بتا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی عمراکمل کی معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق عمر اکمل نے گزشتہ رات گئے بغیر اجازت پرائیویٹ پارٹی میں شرکت کی، مشکوک لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں،عمراکمل نے پارٹی میں غل غپاڑہ کیا، سکیورٹی کے لوگوں سے بھی بدتمیزی کی گئی. جس کے بعد پی سی بی کے بڑوں کی رات گئے مقامی ہوٹل میں میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نے بھی شرکت کی اور ان کو اعتماد میں لیا گیا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن نے عمراکمل سے تحقیقات کیں, جس کے بعد ان کے موبائل فرانزک کے لئے قبضے میں لے لیے، ابتدائی تحقیقات میں الزام ثابت ہونے پر معطل کیا گیا۔

مزید :

کھیل -