عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے سوتیلے بیٹے کو طلب کرلیا

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے سوتیلے بیٹے کو طلب کرلیا
عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے سوتیلے بیٹے کو طلب کرلیا

  



پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا پر ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ کرنے اور دو افراد کو پولیس کے ذریعے اٹھوانے کا الزام، ہائیکورٹ میں بازیابی کیس کی سماعت، عدالت نے خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کو 24فروری کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد انوار الحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے ارشد علی جنجوعہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مقف اختیار کیا کہ خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے ساتھ درخواستگزار کے بھائی اعجازاحمدکا پراپرٹی کا کاروبار تھادرخواستگزارنے ابراہیم مانیکا سے دس لاکھ روپے مع منافع لی گئی رقم واپس کردی۔ ابراہیم مانیکا کے ملیکتی وِیگو گاڑی ڈالہ کوحادثہ پیش آیا جس کا الزام اعجاز پر لگا دیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی مرمت کروا رہے ہیں۔ متبادل کے طور پر کرایہ پر گاڑی بھی لے کر دے رکھی ہے عدالت سے کی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ اب ابراہیم مانیکا ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ کررہا ہے۔ جو پوری نہ کرنے پر درخواست گزار کے دونوں بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوالیا گیا ہے۔ درخواستگزارنے استدعاکی کہ عدالت اسکے دونوں بھائیوں کوبازیاب کروانے کا حکم دے عدالت میں ایس پی سی آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا کہ دونوں افراد ہماری حراست میں نہیں نہ ہی مطلوب ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ابراہیم مانیکا کو طلب کر لیا۔

مزید : قومی