پاکستان کے لئے جرمنی سے بھی بڑی خوشخبری آ گئی،ڈاکٹر فیصل نے پاکستانی سرمایہ کاروں کواہم ترین مشورہ دے دیا

پاکستان کے لئے جرمنی سے بھی بڑی خوشخبری آ گئی،ڈاکٹر فیصل نے پاکستانی سرمایہ ...
پاکستان کے لئے جرمنی سے بھی بڑی خوشخبری آ گئی،ڈاکٹر فیصل نے پاکستانی سرمایہ کاروں کواہم ترین مشورہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جرمنی کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ جرمن کمپنیاں اب پاکستان کی مارکیٹ میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں لہذا پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ جرمن کمپنیوں کے ساتھ روابط بڑھا کر ان کے ساتھ کاروبار، سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچر ز کے مواقع تلاش کریں۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے تبادلہ خیال کرتے ہوئےجرمنی کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ جرمنی یورپی یونین کی سب سے بڑی اکانومی ہے، جس کے پاس اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی و مشینری دستیاب ہے لہذا پاکستان جرمنی کے ساتھ قریبی تعاون فروغ دے کر اپنی معیشت کیلئے متعدد فوائد حاصل کر سکتا ہے، پاکستان کے نجی شعبے کو اس سلسلے میں مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،جرمنی کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی مینوفیکچررز کو اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمت پر مزید بہتر توجہ دینا ہو گی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جرمنی کے ساتھ کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کی کوششوں میں تاجر برادری کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے اور چیمبر کے ساتھ کاروبار سے متعلقہ معلومات کا تبادلہ کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ تاجر برادری جرمنی کے ساتھ ممکنہ کاروباری مواقعوں سے استفادہ حاصل کر سکے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد