” یہ شادی کا کہہ کر مجھ سے جسمانی تعلقات قائم کرتا رہا اور اب میری چھوٹی بہن کے ساتھ۔۔“ بھارت میں لڑکی انصاف کیلئے پولیس کے پاس پہنچ گئی

” یہ شادی کا کہہ کر مجھ سے جسمانی تعلقات قائم کرتا رہا اور اب میری چھوٹی بہن ...
” یہ شادی کا کہہ کر مجھ سے جسمانی تعلقات قائم کرتا رہا اور اب میری چھوٹی بہن کے ساتھ۔۔“ بھارت میں لڑکی انصاف کیلئے پولیس کے پاس پہنچ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان شادی کا جھانسہ دے کر ایک لڑکی کو پانچ سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اب ایسا کام کر دیا کہ لڑکی سوچ بھی نہ سکتی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر کلکتہ میں پیش آیا ہے جہاں دم دم روڈ کے علاقے کی رہائشی 20سالہ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی ہے، جس میں اس نے بتایا ہے کہ ملزم شادی کا جھانسہ دے کر اسے پانچ سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اب ملزم نے اسے چھوڑ کر اسی کی چھوٹی بہن سے شادی کر لی ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ ”میری اس لڑکے کے ساتھ 2015ءمیں ملاقات ہوئی تھی۔ چند ماہ قبل اس نے میرے ساتھ تعلق ختم کر لیا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس نے میری چھوٹی بہن کے ساتھ تعلق قائم کر لیا ہے۔ اس کا مجھے گزشتہ ہفتے علم ہوا جب ان دونوں نے شادی کی۔ “پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور کیس کی تفتیش کے لیے ملزم کو کو طلب کر لیا گیا ہے۔ تفتیش میں لڑکی اور ملزم کے علاوہ ان دونوں کے خاندان کے لوگوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔“

مزید :

بین الاقوامی -