ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت کے گاﺅں میں ایسا کام شروع کر دیا گیا کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت کے گاﺅں میں ایسا کام شروع کر دیا گیا کہ سن کر آپ کی ...
ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت کے گاﺅں میں ایسا کام شروع کر دیا گیا کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر پہنچنے والے ہیں۔ ایسے میں بھارت سے ایک ایسی خبر آ گئی ہے جس پر آپ کو چنداں حیرت نہیں ہو گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے 100کلومیٹر دور واقع گاﺅں کونے میں ’ٹرمپ مندر‘ بنا کر امریکی صدر کی پوجا شروع کر دی گئی ہے۔ اس مندر میں صدر ٹرمپ کی 6فٹ بلند مورتی لگائی گئی ہے جس کی لوگ جوق در جوق آ کر پوجا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ مندر امریکی صدر کے ایک عقیدت مند نے بنایا ہے جس کا نام بسہ کرشنا ہے۔ اسے امریکی صدر سے اس قدر عقیدت ہے کہ اس نے اپنے گھر کو ہی ’ٹرمپ مندر‘ میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں گاﺅں کے دیگر لوگ بھی پوجا کے لیے آ رہے ہیں۔کرشنا کا کہنا ہے کہ ”صدر ٹرمپ سے ملنا میرا خواب ہے۔ مجھے امید ہے کہ آئندہ ہفتے جب صدر ٹرمپ بھارت آئیں گے تو وہ مجھے ملاقات کا شرف بخشیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مندر کرشنا نے 4سال قبل بنایا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ ”چار سال قبل صدر ٹرمپ میرے خواب میں آئے تھے۔ انہیں خواب میں دیکھ کر مجھے ان سے عقیدت ہو گئی اور میں نے 2لاکھ روپے خرچ کرکے ان کی مورتی اور مندر بنادیا۔“ کرشنا کا کہنا تھا کہ ”2019ءکے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل رات کو صدر ٹرمپ ایک بار پھر میرے خواب میں آئے اور مجھے کہا کہ بھارت یہ میچ جیت جائے گا۔ جب یہ خواب درست ثابت ہوا، تب مجھے ان سے مزید عقیدت ہو گئی۔“

مزید :

بین الاقوامی -