انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوئی ؟جانئے

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ...
انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوئی ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی   پاکستان آن لائن)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق  انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی154.25روپے سے گھٹ کر154.20روپے اور قیمت فروخت 154.35روپے سے گھٹ کر154.30روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.10روپے اور قیمت فروخت154.40روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید165.80روپے سے گھٹ کر165.75روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے بڑھ کر167.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید199.20روپے سے گھٹ کر198روپے اورقیمت فروخت201.70روپے سے گھٹ کر200روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اور قیمت فروخت41.10روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے اور قیمت فروخت42.10روپے مستحکم رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے برقرا ررہی ۔

مزید :

بزنس -