”گاڑی دھلوانے گئی تو عملے نے میری تصویر بنا کر واٹس ایپ گروپ میں ڈال دی جہاں پر ۔۔“برطانیہ میں نوجوان لڑکی کے ساتھ افسوسناک واقعہ

”گاڑی دھلوانے گئی تو عملے نے میری تصویر بنا کر واٹس ایپ گروپ میں ڈال دی جہاں ...
”گاڑی دھلوانے گئی تو عملے نے میری تصویر بنا کر واٹس ایپ گروپ میں ڈال دی جہاں پر ۔۔“برطانیہ میں نوجوان لڑکی کے ساتھ افسوسناک واقعہ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی اپنی کار واش کروانے گئی جہاں عملے نے اس کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی کہ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر ٹرورو کی رہائشی 24سالہ ایملی جارج نامی اس لڑکی نے بتایا کہ ”گزشتہ دنوں میں سٹی کار واش سنٹر پر گئی جہاں عملے کے کسی شخص نے میری تصویربنا لی اور واش سنٹر کے عملے کے واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کر دی جہاں باقی مردوں نے انتہائی شرمناک کمنٹس کرنے شروع کر دیئے۔“

ایملی کا کہنا تھا کہ ”دو روز بعد کسی نے مجھے کارواش سٹاف کے اس گروپ کے سکرین شاٹس لے کر بھیجے جنہیں دیکھ کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میری تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ کر رکھا تھا کہ ’اگر میں سنگل ہوتا تو میں یہیں اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیتا۔‘ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ کارواش سٹاف میں ساتھ یہ ہتک آمیز سلوک کرے گا۔ “ رپورٹ کے مطابق خاتون کے شکایت کرنے پر ٹرورو سٹی کارواش نے ان ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -