پیپلز پارٹی کی مقتول ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث ملزمان کے ساتھ پولیس کا ایسا سلوک کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکےگا

پیپلز پارٹی کی مقتول ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث ملزمان کے ساتھ ...
پیپلز پارٹی کی مقتول ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث ملزمان کے ساتھ پولیس کا ایسا سلوک کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکےگا

  



نوشہروفیروز(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں جبکہ پولیس نے گاؤں مراد کھوکھر میں بھاری مشنری کے ساتھ کارروائی کرکے ملزمان کے گھر گرا کر صفایا کر دیا گیاجبکہ دو ملزمان کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نواحی گاں مراد کھوکھر میں قتل ہونے والی پی پی ایم پی اے شہناز انصاری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لے ایس ایچ او در یا خان مری محمد اشرف میمن کی سربراہی میں پولیس کی بھاری مشنری کے ساتھ ملزمان کے گاؤں مراد کھو کھر میں کارروائی کرتے ہوئے اختر کھوکھر، وقار کھوکھر اور دیگر کے گھروں کو مسمار کر کے صفایا کر دیا جبکہ دو نامزد ملزمان محمد صدیق کھو کھر اور مسمات سلمہ کھو کھر کو گرفتار کر لیا ہے، دو ملزمان اختر کھو کھر اور وقار کھو کھر مفرور ہیں ۔پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا ر ہے ہیں اور  جلد ہی مفرور ملزمان کو  گرفتار کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت احکامات جاری کیے ہوئے ہیں جبکہ مرحومہ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے وزرا ایم این اے ایم پی اے ایز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /لاڑکانہ