وزیر اعظم عمران خان نے کمار سنگا کارا کو تحفے میں ایسی چیز بھیج دی کہ سری لنکن کرکٹر کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ رہا

وزیر اعظم عمران خان نے کمار سنگا کارا کو تحفے میں ایسی چیز بھیج دی کہ سری لنکن ...
وزیر اعظم عمران خان نے کمار سنگا کارا کو تحفے میں ایسی چیز بھیج دی کہ سری لنکن کرکٹر کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ رہا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن)میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان اور سری لنکا کے معروف کرکٹر  کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا،فیصل جاوید نے ایم ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی سی کی ٹیم نے پاکستان کا ایک ہفتے کا دورہ کیا اور روانگی سے قبل کمارا سنگارا کی قیادت میں ٹیم نے سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی،اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی موجود تھے۔سینیٹر فیصل جاوید نے سنگاکارا کو عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایم سی سی نے 47 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی طرف گامزن ہے،پاکستان سپر لیگ کے تمام میچوں کا  پاکستان میں ہونا نہایت خوش آئند بات ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اور اب ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر ایم سی سی الیون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ آج اللہ کے فضل و احسان سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے، حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ کا بحال ہونا بہت بڑی کامیابی ہے،اس کا سہرا ہماری افواج اور سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے،آج کے پاکستان میں دنیا پاکستان کا رخ کر رہی ہے،ہماری ٹورازم بڑھ رہی ہےاور اس سال سیاحت کا ڈبل ہونا اس بات کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ٹاپ لگژری میگزین  CN  کے مطابق پاکستان 2020کا ٹاپ holiday ڈسٹینیشن ہے،آج کے پاکستان میں انویسٹمنٹ بڑھی ہے اور ورلڈ لیڈرز پاکستان آرہے ہیں،یو این کے سیکرٹری جنرل کا کامیاب دورہ اور بیان پاکستان فرام ٹیررزم ٹو ٹورازم بہت خوش آئند ہے۔

مزید : کھیل