امریکا سے معاہدہ ہو گا یانہیں؟افغان طالبان نے بڑا اعلان کر دیا

امریکا سے معاہدہ ہو گا یانہیں؟افغان طالبان نے بڑا اعلان کر دیا
امریکا سے معاہدہ ہو گا یانہیں؟افغان طالبان نے بڑا اعلان کر دیا

  



دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پر دستخط اس مہینے کے آخر تک متوقع ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے قطر میں موجود طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان معاہدے پر دستخط کا اعلامیہ جلد جاری کیاجائےگا۔سہیل شاہین کے مطابق دونوں جانب سے معاہدے پردستخط اس مہینےکےآخرتک متوقع ہیں اوراس سےقبل فریقین پرتشدد کارروائیاں روکنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ایک سال سے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس کے ذریعے امریکا اپنی طویل ترین جنگ سے چھٹکارہ چاہتا ہے۔اس دوران امن مذاکرات کے متعدد دور چل چکے ہیں اور گذشتہ سال ستمبر میں فریقین معاہدے کے قریب بھی پہنچ گئے تھے تاہم کابل حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہونے کے بعد مذاکرات میں تعطل آگیا تھا۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلٹ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے شیڈول ملاقاتیں بھی منسوخ کردی تھیں۔بعد ازاں دسمبر 2019 میں مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا لیکن بگرام ائیر بیس پر ہونے والے حملے کے بعد مذاکرات پھر معطل ہوگئے تاہم یہ مذاکرات ایک بار پھر شروع ہوگئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے طالبان کے ساتھ 7 روز کی جنگ بندی پر متفق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مزید : بین الاقوامی