وزیراعظم ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا کہ۔۔۔شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیںگے

وزیراعظم ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا کہ۔۔۔شہباز شریف نے ...
وزیراعظم ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا کہ۔۔۔شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان  آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی  اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے، تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ آٹاچینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا، پابندی تھی توبرآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے، قوم جواب کی منتظر ہے، تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث درست ثابت ہوا،آٹے چینی کے سمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاوس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا،رپورٹ چھپائی جائے تو صاف ہے کہ حکومت کے ہاتھ صاف نہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹے، گندم اور چینی کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہو گا،قوم کو آٹا، چینی، ٹیکس، قرض چوری کا حساب دئیے بغیر آپ کی جان خلاسی نہیں ہوگی،رپورٹ سامنے نہ لاکر نیازی صاحب نے مجرموں کا ساتھی ہونے کی تصدیق کردی۔

مزید :

قومی -