انور منصور خان کے استعفے کے بعد حکومت نے نیا اٹارنی جنرل تعینات کردیا

انور منصور خان کے استعفے کے بعد حکومت نے نیا اٹارنی جنرل تعینات کردیا
انور منصور خان کے استعفے کے بعد حکومت نے نیا اٹارنی جنرل تعینات کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان ) انور منصور خان کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر تعینات کردیا جس کا نو ٹی فیکیشن کل جاری کردیا جائے گا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ استعفیٰ فوری طور پر منظور کیا جائے۔انور منصور خان نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا بیان جمع کرا دیا ہے۔انور منصور خان نے اپنے استعفے میں موقف اپنایا کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، افسوس ہے کہ جس بار کونسل کا چیئرمین ہوں اس نے استعفیٰ مانگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی