مریم نواز نے پی پی 51 میں مسلم لیگ ن کی فتح کا اعلان کردیا

مریم نواز نے پی پی 51 میں مسلم لیگ ن کی فتح کا اعلان کردیا
مریم نواز نے پی پی 51 میں مسلم لیگ ن کی فتح کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 میں اپنی پارٹی کی فتح کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمدللہ پی پی 51  وزیر آباد  میں بھی فتح حاصل کرلی ہے۔‘خیال رہے کہ اس سے قبل پی کے 63 نوشہرہ میں بھی مسلم لیگ ن میدان مار چکی ہے۔ 

اب تک پی پی 51 کے 162 میں سے 152 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار طلعت منظور چیمہ 49 ہزار 724 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد یوسف 44 ہزار 734 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

Breaking News -قومی -