این اے 75 کا نتیجہ تاخیر کا شکار کیوں ہے؟ وجہ جان کر آپ انتظار کی بجائے سونے کو ترجیح دیں گے

این اے 75 کا نتیجہ تاخیر کا شکار کیوں ہے؟ وجہ جان کر آپ انتظار کی بجائے سونے ...
این اے 75 کا نتیجہ تاخیر کا شکار کیوں ہے؟ وجہ جان کر آپ انتظار کی بجائے سونے کو ترجیح دیں گے
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔

سوشل  میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز  پر غلط ٹکرز چلائے جا رہے ہیں، ابھی 100 کے قریب پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ آنا باقی ہے اور جب نتیجہ آئے گا تو تحریک انصاف فاتح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں بہت زیادہ دھند ہے اور کچھ نظر نہیں آ رہا جس کی وجہ سے نتائج تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں لیکن جب ریٹرننگ آفیسر نتائج کا اعلان کرے گا تو فتح تحریک انصاف کے امیدوار کی ہوگی۔