این اے 75 ضمنی الیکشن، 14 پولنگ سٹیشنز کا عملہ ’غائب‘، آر او پریشان

این اے 75 ضمنی الیکشن، 14 پولنگ سٹیشنز کا عملہ ’غائب‘، آر او پریشان
این اے 75 ضمنی الیکشن، 14 پولنگ سٹیشنز کا عملہ ’غائب‘، آر او پریشان
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ریٹرننگ آفیسر (آر او) آصف حسین کا کہنا ہے کہ این اے 75 کے 14 پولنگ سٹیشنز کے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں آر او نے کہا کہ 14 پولنگ سٹیشنز  کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملہ غائب ہے اور ان سے کسی بھی طرح رابطہ نہیں ہو پارہا، پریزائڈنگ آفیسرز کے فون بھی بند ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق علاقے میں دھند بھی زیادہ ہے جس کی وجہ سے عملے کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، آر او آفس میں 14 پولنگ سٹیشنز کے عملے کے منتظر ہیں، کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ عملہ ابھی تک کیوں نہیں پہنچا، جب تک عملہ نہیں پہنچ جاتا نتائج مکمل نہیں ہوسکتے۔