دلچسپ پہیلیاں
٭ ایک ہے ایسا کاری گر
دیکھا اْس کا خوب ہنر
پْتلے وہ دن رات بنائے
ایک سے ایک نہ ملنے پائے
جواب: خداوند کریم
٭دنیا میں وہ ایک وسیلہ
جنت میں جانے کا حیلہ
جس کو جنت کی خواہش ہو
مت بھولے اْس کے قدموں کو
جواب: ماں
٭سْورج کے جانے پر تین
سورج کے آنے پر دو
صدیوں سے ہوتا آیا ہے
اور قیامت تک یہ ہو
جواب: پانچ نمازیں
٭ دنیا میں ہے ایک خزانہ
اس کامالک بڑا سیانا
اس کو ہاتھوں ہاتھ لٹائے
پر دولت بڑھتی ہی جائے
جواب:علم
٭ سونے کا بن کر آتا ہے
سونے کا بن کر جاتا ہے
لیکن ہے یہ بات نرالی
ہر سوْ چاندی بکھراتا ہے
جواب:سورج
٭چھوڑو مت تم اس کا ساتھ
لے لو اس کو ہاتھوں ہاتھ
چپکے چپکے عرش پہ جائے
تحفے لے کر فرش پہ آئے
جواب: دعا
٭شب بھر وہ پانی میں نہائے
جل میں اپنا روپ دکھائے
گر پکڑو تو ہاتھ نہ آئے
جواب: چاند
٭کھلا پڑا ہے ایک خزانہ
پر مشکل ہے اسے چرانا
کوئی کتنا زور لگائے
ایک بھی موتی ہاتھ نہ آئے
جواب: ستارے
٭دیکھا ایسا ایک مکان
بارہ ہیں جس کے دلان
ہر دالان میں کئی جوان
سب کی اپنی اپنی شان
آدھے گورے آدھے کالے
عاقل ہیں سب بوجھنے والے
جواب:سال مہینے اور دن
٭رنگ برنگی چھیل چھبیلی
سرخ، بسنتی، اودی، نیلی
بِنا تیر کے ایک کمان
جس کو دیکھے ایک جہان
جواب: قوس و قزاح
ہاتھ میں لے کر ذرا گھمایا
گول بنا کر اْسے دبایا
ہوا جونہی وہ چوڑا چکلا
جلتی آگ پہ اْسے نچایا
جواب آٹے کا پیڑا
جھنڈا:
Pakistan
کالے کو جب آگ میں? ڈالا
لال ہوا تو اْسے نکالا
بس اْس کی شامت آئی
قسمت میں تھی خوب پٹائی
جوابلوہا
لوہا گرم کر کے کوئی چیز بنانا
بیبی ہاتھی
کون ہے وہ پہچانو تم
جس کے ساتھ لگی ہے دم
جوں جوں آگے بڑھتی جائے
دم اْس کی بس گھٹتی جائے
جواب سوئی دھاگہ