رائل بزنس سلوشلن رئیل اسٹیٹ کی جانب سے گرینڈ سمارٹ ڈیلرز ڈنر کا اہتمام

رائل بزنس سلوشلن رئیل اسٹیٹ کی جانب سے گرینڈ سمارٹ ڈیلرز ڈنر کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)رائل بزنس سلوشلن رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کی جانب سے رائل سوئس ہوٹل میں گرینڈ سمارٹ ڈیلرز ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔لاہور سمارٹ سٹی کو ایل ڈی اے کی جانب سے این او سی ملنے کی خوشی میں رائل بزنس سلوشن کی جانب سے گرینڈ سمارٹ ڈیلز ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مجیب احمد خان جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ کیپٹل سمارٹ سٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔عدیل ریاض سی ای او لاہور سمارٹ سٹی،عقیل ریاض ایم ڈی رائل بزنس سلوشن،امتیاز قیصر سینئر مینجر رائل بزنس سلوشن نے اس پرکشش ڈنر کی میزبانی کی،اس موقع پر مینجر آر بی ایس امتیاز قیصر کا کہنا تھا کے لاہور سمارٹ سٹی ایک معیاری سوسائٹی ہے جو مکمل طور پر انٹرنیٹ سے کنیکٹیڈ ہوگی۔ہماری اولین ترجیح ہے کے ہم کسٹمرز کو بہتر سے بہتر معیار مہیا کرے۔اس پر وقار ڈنر میں بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور لاہور سمارٹ سٹی پراجیکٹ کو سراہا۔
۔

مزید :

کامرس -