چین کیساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز، چیئرمین سینیٹ 

چین کیساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز، چیئرمین سینیٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے چین کی حکومت، سیاسی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے کی خوشحالی کیلئے مشترکہ وڑن رکھتے ہیں اور اسی جذبے کے تحت دونوں ممالک سی پیک جیسے اہم اقتصادی منصوبے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ علاقائی سطح پر روابطہ کاری کے ذریعے امن، ترقی و سلامتی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ چین کی ترقی ہمارے لئے بھی حوصلہ افزا ء ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر چین کی جانب سے کورونا وبا ء کے دوران دی گئی معاونت پر چین کی حکومت،پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے جلد ہی ہم اس وباء پر قابو پالیں گے اور اس نئے سال کو ہم ترقی وخوشحالی کے سال کے طور پر منانے میں کامیاب ہونگے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیاکہ چین کا نیا سال نئی امنگوں کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کو مزید تقویت دینے کا سال ثابت ہوگا اور دونوں ملکوں کے عوام مل کر ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔
صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -