چین کابھارت سے جھڑپ میں 4فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف

چین کابھارت سے جھڑپ میں 4فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بیجنگ(آن لائن) چین کی جانب سے پہلی بار گذشتہ سال بھارت کے ساتھ وادی گلوان میں جھڑپ کے دوران اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی اعتراف کیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ چین کی جانب سے بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران اپنی زندگی قربان کرنے والے 4 فوجیوں کے لیے اعلی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ ان فوجیوں میں چین ہونگ جن، چین ژانگرونگ، ژا سیوان اور وانگ ژوران شامل ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں چین کے سرکاری اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ سال جون میں بھارتی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران فوجی دستے کی کمانڈ کرنے والی کرنل قی فابا شدید زخمی ہوئے تھے انہیں بھی فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
چین کا اعتراف 

مزید :

صفحہ آخر -