''ساکا '' کے سوسال مکمل،گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ میں تقریبات کا آغاز

   ''ساکا '' کے سوسال مکمل،گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ میں تقریبات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سکھوں کے مذہبی تہوار ''ساکا ننکانہ ''  کے 100سال مکمل ہونے پر گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ میں تین روزہ تاریخی تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی مذہبی رسومات سے شروع ہو گیا۔ کل مرکزی تقریب میں وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدار مہمان خصوصی ہوں گے۔تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری شریک ہوں گے جبکہ بعض اہم ہندو رہنماء بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ بورڈ ترجمان کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈنے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تقریبات میں شرکت کرنے والے یاتریوں کے لیے قیام و طعام سمیت دیگر سہولیات کے انتظامات کر رکھے ہیں۔ساکا کی مرکزی تقریب کل21فروری بروز اتوار کی صبح گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی۔سابق پردھان سردار بشن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان آنے والے سکھوں کو روک کر جس ہٹ دھرمی کا مظاہر کیا دنیا بھر میں اسکی بدنامی میں اضافہ ہوا۔ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈنے ہمارے مذہبی مقامات اور تقریبات کے حوالے سے جو خصوصی انتظامات کیے ہم اس پر انکے بے حد شکر گزار ہیں۔
گورو دوارہ

مزید :

صفحہ آخر -