حاجی زبیر علی کے کاغذات مسترد  کرنا کھلی دھاندلی، اسلم غوری 

حاجی زبیر علی کے کاغذات مسترد  کرنا کھلی دھاندلی، اسلم غوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے امیدوار حاجی زبیر علی کے کاغذات مسترد کرنا کھلی دھاندلی ہے کرپٹ ترین فیصل واوڈا کے کاغذات منظور کر لئے گئے لیکن اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن قومی اور آئینی ادارہ ہے کسی جماعت کا ونگ بننے سے نقصان ہوگا اسلم غوری  نے کہاکہ حربوں کے باوجود حکومت شکست فاش کے لئے تیار رہے صاف شفاف انتخابات ہو تو نااہل حکمرانوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے اسلم غوری  نے کہاکہ حاجی زبیر علی کے کاغذات مسترد کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
اسلم غوری 

مزید :

صفحہ آخر -