سی پیک کے 28ارب ڈالر مالیت کے نئے منصوبے شروع کرنے کا پلان 

  سی پیک کے 28ارب ڈالر مالیت کے نئے منصوبے شروع کرنے کا پلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 28 ارب ڈالر مالیت کے نئے پروجیکٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت حکومت 26 نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ان منصوبوں کا تخمینہ 28 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ سی پیک کے تحت اب تک 17 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں، ان منصوبوں میں انفرااسٹریکچر، توانائی، اور گوادر میں سماجی کام شامل ہیں، جس کی تکمیل پر 13 ارب ڈالر خرچ ہوئے جبکہ 12 ارب ڈالر کے 21 منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس عرصے میں سرمایہ کاروں کو لگ بھگ 42 لائسنز بھی جاری کیے گئے مگر فری زون پالیسی نہ ہونے کے باعث اب تک کاروبار شروع نہیں ہوسکا۔ بجلی کا نہ ہونابھی سرمایہ کاری میں رکاوٹ رہا۔
 منصوبے 

مزید :

صفحہ اول -