اشتعال انگیز تقاریر کیس، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی(آئی این پی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے۔انسداد دہشتگری عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو عدالت میں پیش کیا جبکہ کیس میں ضمانت پر رہا نوراللہ ترین و دیگر چار ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے اور ملزمان پر ملک مخالف تقاریر کا الزام ہے۔
محسن داوڑ
