مراد علی شاہ میری جان کے درپے، حلیم عادل شیخ،میرے کمرے میں 4فٹ لمبا کالاناگ چھوڑا گیا، الزام

  مراد علی شاہ میری جان کے درپے، حلیم عادل شیخ،میرے کمرے میں 4فٹ لمبا کالاناگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس وا لو ں سے مل کر مجھے مروانے کی سا زش کی، چار فٹ لمبا کالا ناگ میرے کمرے میں چھوڑا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا ڈی ایس پی آفتاب عالم بھی گواہ ہیں، انہوں نے بھی سانپ دیکھا،اس موقع پر ڈی ایس پی آفتاب عالم نے بھی میڈیا کے سامنے سانپ دیکھنے کی تصدیق کی۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کل یہ سا نپ کو رسی بنا دیں گے، یہ تو شراب کو شہد بنا دیتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ مراد علی شاہ نے پولیس والوں سے مل کر مجھے مروانے کی سازش کی۔قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ کے نکلنے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تحقیقات کا حکم دیتے ہو ئے کہا سانپ کیسے اور کہاں سے نکلا اور حلیم عادل شیخ کے کمرے تک کیسے گیا؟ تحقیقات کرکے فوری رپورٹ جمع کرائیں۔ادھر وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے شکر کریں حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ ہی نکلا اژدھا نہیں نکلا۔ فیصل واوڈا حلیم عادل شیخ سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کی پیشی کے مو قع پر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انکا کہنا تھا جو حالات ہیں حلیم عادل شکر کریں سانپ ہی نکلا، اژدھا نہیں۔
حلیم عادل شیخ


کراچی(این این آئی) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حلیم عادل شیخ کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 25 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کو حکم دے دیاہے۔جمعہ کو پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ اور شریک ملزمان کو ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت کلفٹن میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت سے حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ میں 3مارچ تک توسیع کی درخواست کی اور کہا کہ حلیم عادل شیخ کے شریک ملزمان مفرور ہیں انہیں گرفتار کرنا ہے،جس پر وکیل حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سیاسی انتقام کا کیس ہے دہشتگردی کا نہیں،حلیم عادل پر حملہ ہوا گاڑی پرفائرنگ ہوئی، سیون اے ٹی اے لگانا بدنیتی پر مبنی ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے الیکشن کے عمل میں مداخلت کی ہے۔ دوران سماعت وکلا ء نے حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلنے کے واقعے سے عدالت کو آگاہ کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے اور بلاول بھٹونے مراد علی شاہ کے ذریعے مروانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی آفتاب عالم سانپ نکلنے کے گواہ ہیں اور انہیں سانپ دکھایا ہے۔عدالت نے حلیم عادل کوکہا کہ آپ سیاسی بیانات باہرجاکردیں،آپ کوجیل بھیج رہے ہیں اور وہاں آپ محفوظ رہیں گے  
حلیم عادل

مزید :

صفحہ اول -