کورونا سے مزید 40افراد جاں بحق، 1245نئے مریض رجسٹرڈ

  کورونا سے مزید 40افراد جاں بحق، 1245نئے مریض رجسٹرڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 40 ا فراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 12ہزار 527ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68ہزار 506ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 245نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 86لاکھ 2ہزار 515افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 34ہزار 754نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5لاکھ 31ہزار 840مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 626مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 
کورونا

مزید :

صفحہ اول -