زرداری کا نواز شریف، ٖفضل الرحمن کو ٹیلیفون، سیاسی صورتحال، سینٹ الیکشن لانگ مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال 

          زرداری کا نواز شریف، ٖفضل الرحمن کو ٹیلیفون، سیاسی صورتحال، سینٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں) سینیٹ انتخابات کے معرکہ کیلئے جوڑ توڑ جاری، سابق صدر آصف علی زرداری کانواز شریف او رمولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگ لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے نواز شریف سے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت مانگ لی۔ جس پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ذرائع کے  مطابق  سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی کے ذریعے یوسف رضا گیلانی کو جاتی عمرہ کی بھی دعوت دے دی ہے۔ یوسف رضا گیلانی جلد مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں میں پی ڈی ایم تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے پر اتفاق رائے ہوا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں سینیٹ امیدواروں،لانگ مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی اور یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
پی ڈی ایم رابطے

مزید :

صفحہ اول -