احتساب عدالت کے اندر سے ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ااحتساب عدالت کے اندر سے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاگیا پولیس نے نزاکت علی نامی شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا سیکیورٹی انچارج مبشر اعوان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 10گولیاں ایک میگزین برآمد کیا گیاہے ملزم احتساب عدالت کی پارکنگ سے اندر داخل ہوا،وکلا ء،ججوں اور سائلین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے،ملزم کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
