شہباز گل کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث آئندہ پیشی تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چودھری ذوالفقارکے رخصت پر ہونے کے باعث آئندہ پیشی تک ملتوی کردی گئی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے،جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی،شہباز گل کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
