ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا ذرائع کے مطا بق ہنجروال کے علاقے میں نامعلوم چور الیکٹرانکس کی دکان کے تالے توڑ کر 6لاکھ مالیت کے موبائل اور الیکٹرانکس کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، جنوبی چھاونی کے علا قہ میں ہاشم کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے 3لاکھ 10 ہز ار روپے کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے.گارڈن ٹاؤن کے علاقہ ثقلین کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ 60 ہزار کی نقدی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکو عرفان حیدر کی فیملی سے 2لاکھ 80 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اور موبائل فون لیکر فرار ہو گئے سول لائن کے علاقہ میں اعجاز سے 4 لاکھ مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون،شاہدرہ کے علاقہ میں حسن کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 75 ہزار روپے ما لیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شادمان کے علاقہ میں خاور اور اس کی فیملی سے85 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے سبزاہ زار کے علاقہ میں سفیان سے 30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون، ساندہ کے علاقہ میں فیصل سے 15 ہزار کی نقدی اور موبائل فون جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور گلبرگ سے گاڑیاں اور سرور روڈ، چوہنگ اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
