ای سی سی نے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 30روپے فی کلو اضافے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (آئی این پی)وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 30روپے فی کلو اضافے کی منظوری۔ جمعہ کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافے کی منظوری۔ ذرائع کے مطابق قیمت 170 سے بڑھا کر 200روپے فی کلو کر دی گئی، رمضان تک چینی، آٹا، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رہیں گے، وزارت توانائی کی جانب سے دو اہم سمریاں ای سی سی نے منظور کرلیں، آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری، بجلی بلز پر دس پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری، احساس پروگرام کیلئے کمیونیکیشن سپورٹ کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی
