لاہور ڈویژن میں 23نئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت

لاہور ڈویژن میں 23نئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمدعزیز تارڑکی زیرصدارت منعقدہ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں لاہور ڈویژن کی حدود میں 23نئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ چھ مقامات پر ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے کیس منظوری کی خاطر گورننگ باڈی کو بھجوانے کی سفارش کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ نئے کاروبار کی اجازت کو صرف مقرر کردہ مقاصد کے لئے ہی استعمال کیا جا ئے اور ان مقاصد سے انحراف کی صورت میں کمرشلائزیشن کی اجازت منسوخ کر دی جائے۔ایل ڈی اے کی طرف سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بنائے جانے والے لینڈ یوز ریگولیشنز پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں لاہور ڈویژن کی حدود میں آٹھ پٹرول پمپ یا فلنگ سٹیشن،ایک ایل پی جی سٹوریج سائٹس،تین سکول،ایک یونیورسٹی،دو انڈور سپورٹس کمپلیکس، معذوروں کی بحالی کے دو مراکز، ایک کمیونٹی سنٹر اور ایک ریسٹورنٹ قائم کرنے کے لئے زمین کے استعمال میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود،ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ممتاز احمدکے علاوہ لاہور، قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیواوران اضلاع کے چیف آفیسرز نے شرکت کی۔