میاں چنوں،جشن نیزہ بازی، پاکستان بھر سے 60ٹیموں کی شرکت، شائقین کی گھڑ سواروں کو بھرپور داد، حوصلہ افزائی
میاں چنوں (نمائندہ پاکستان) میاں چنوں کے علاقہ حسین پوڑ آڑی والا میں جشن نیزہ بازی کا شاندار میلہ سجایا (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
گیا ہے پاکستان بھر سے 60ٹیموں اور 300 سے زائدگھڑ سواروں نے حصہ لیا تفصیلات کے مطابق کے میاں چنوں علاقہ حسین پور آڑی والا میں دو روزہ جشن نیزہ بازی کا ٹورنامنٹ منعقد ہوا،خوبصورت لباس پہن کر300سو زائد کھلاڑی ہوا کو چیرتے ہوئے گھوڑوں پرسوارہو کرطاقت اوراپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے رہے، کھلاڑیوں کاکہنا ہے کہ وہ جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں،جبکہ نیزہ بازی ٹورنامنٹ کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ محمد علی سلطان،ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی تھے،منتظمین پی ٹی آئی رہنما میاں عامر سہو نے کہاکہ پاکستان کے بہترین گھوڑے کھیل میں شامل ہوئے،شاندار مقابلے دیکھنے کیلئے معززین علاقہ اور ہزاروں کی تعداد میں دور دراز سے آنیوالے شائقین موجود تھے، جو بہتر کارکردگی پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
حوصلہ افزائی
