گرفتار ی کیلئے چھاپہ، منشیات فروشوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ، اہلکار زخمی
ملتان (خصو صی ر پو رٹر) چہلیک پولیسنے منشیات فروش ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا،ملزم نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگیا،فائرنگ کی زد میں آکر اہلکار زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق چہلیک پولیس نے اپنی ٹیم و پی او سٹاف کے ملازمین کے ہمراہ بدنامہ زمانہ منشیات فروش ساجد عرف الیاس کالی کی گرفتاری کے لئے محلہ امیر آباد گھر پر چھاپہ ماراگیا جہاں ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگیا فائرنگ (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،فائرنگ کی زد میں آکر پی او سٹاف کا اہلکار محمد ساجد زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق گولی محمد ساجد کے سر کو چھو کر گزر گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق ملزم ساجد عرف الیاس کالی اور اس کا بھائی وسیم شہر کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر منشیات کا مکرو دھندہ عرصہ دراز سے چلارہے ہیں اور مختلف مقدمات میں بھی نائن سی میں جیل کی ہوا کھاچکے ہیں تاہم گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔
زخمی
