لنڈی پتافی میں سپر بند کی جلد تعمیر شروع  ہوجائیگی، خرم سہیل لغاری کی بات چیت

  لنڈی پتافی میں سپر بند کی جلد تعمیر شروع  ہوجائیگی، خرم سہیل لغاری کی بات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ (نامہ نگار)حلقہ پی پی 275 مظفرگڑھ میں ترقیاتی کاموں کیلئے تین ملین فنڈز ملے۔ہمارے ترقیاتی منصوبے ہماری کارکردگی کا کھلا ثبوت ہیں۔چاہتا تو ضلع(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 مظفرگڑھ کے دیگر ایم پی ایز کی طرح سب اچھا ہے، کے گن گا کر حکومت کا منظور نظر بنا رہتا مگر ضمیر نے گوارا نہ کیا۔مظفرگڑھ ضلع میں یونیورسٹی اور لنڈی پتافی میں سپر بند کی تعمیر کی نوید سنا دی گئی۔جلد یہ منصوبے عملی روپ دھاریں گے ایک ارب 26 کروڑ کے فنڈز والی رپورٹ جو وائرل ھوئی ہے وہ غلط رپورٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ کے رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 275 سردار خرم سہیل لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی۔عوام باشعور ہیں۔وہ وعدے اور دعوے نہیں، مسائل سے عملی طور پر نجات چاہتے ہیں۔ہمیں حلقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے تیس کروڑ کے فنڈز ملے۔حلقہ کے عوام کے ترقیاتی کاموں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔جب ہم نے عوامی مسائل، عوامی محرومیوں اور نوجوان طبقہ کے مسائل کو اعلی سطح پر اٹھایا تو ہماری ذات پر کیچڑ اچھالا گیا۔ ایک ارب 26 کروڑ کے فنڈز کی بے سروپا خبریں چلائی گئیں۔حکومت نے حلقے کی ترقی کے لئے جو فنڈز دئے۔سب آن دی ریکارڈ ہے۔قاتل روڈ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خرم سہیل لغاری نے بتایا کہ جن لوگوں کے حلقوں میں یہ روڈ آتی ہے۔ان سے کوئی نہیں پوچھتا۔خان گڑھ، شہرسلطان، علی پور مظفر گڑھ کے ایم پی ایز سے پوچھیں۔ میں نے تین مرتبہ مظفرگڑھ کے ایم پی اے عبدالحئی خان دستی کے ہمراہ جا کر سی ایم پنجاب سے گزارش کی۔باقی ایم پی ایز بھی جائیں۔قاتل روڈ کا منصوبہ لیں۔ہم انکے ساتھ ہیں۔عوام جاگیں۔اپنے نمائندوں پر دبا بڑھائیں۔ میں نے سپربند کی تعمیر اور ضلع مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے جنگ لڑی۔اللہ تعالی نے سرخرو کیا۔ان شا اللہ عوامی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔
بات چیت