سینٹ الیکشن  میں پرانے اور آزمودہ  نسخے اپنائے جارہے ہیں، ذیشان اختر

  سینٹ الیکشن  میں پرانے اور آزمودہ  نسخے اپنائے جارہے ہیں، ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ ملک میں ایسا وقت آگیاہے کہ ہر چیز کی قیمتوں کا تعین آئی ایم (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
ایف کرتاہے۔ پٹرول، آٹا، گھی، کوکنگ آئل، چینی، چائے،دوائیوں کی قیمتوں میں گزشتہ ڈھائی سال میں ڈھائی سو گنا تک اضافہ ہوا۔ لوگ اپنے گردے بیچنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کی کرنسی کی ویلیو افغانستان اور بھوٹان سے بھی کم ہوگئی مگر وزیراعظم نے موٹی عینک لگائی ہوئی ہے  انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن اتحاد کو نہ عوام کی فکر ہے اور نہ اپنے ورکرز کی۔ تینوں بڑی پارٹیوں میں سینیٹ الیکشن میں ارب پتی لوگوں کو نوازا گیا، جب کہ زندہ اور مردہ باد کے نعرے لگا نے والے کارکن کو نظر انداز کیا گیا۔ ماضی کی طرح اس بار بھی سینیٹ الیکشن میں پرانے آزمودہ نسخے اپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا یہ بیان کہ وہ خود سینیٹ الیکشن کی نگرانی کرینگے سے الیکشن کمیشن کا استحقاق مجروح ہوا جس پر ان سے جواب طلب کیا جائے  افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے کبھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ عدالتیں پانامہ لیکس میں ملوث سرمایہ داروں کا احتساب کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ ملک میں یکطرفہ احتساب کا عمل جاری ہے۔
ذیشان اختر