یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد اشیاء مہنگی کرنیکا منصوبہ، شہریوں میں تشویش
ملتان (نیوز ر پو رٹر) وفاقی وزارت تجارت و پیداوار کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے زیر اہتمام سبسڈائز گھی، چینی، آٹا، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز پر مبنی سمری منظرعام آنے پر شہریوں بالخصوص متوسط طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد نے ان اشیا کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کو بلاجواز اور کورونا وبا سے بر(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
سر پیکار معاشی بدحالی سے دوچار قوم پر ظلم ڈھانے کے مترادف قرار دیا ہے پاکستان سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد ریاض، مرید حسین، محمد اشفاق، محمد کلیم اللہ، امام بخش، مسز اکرم، ریاض الحسن، شاہدہ اعجاز، مسز اشفاق اور طالبہ فاطمہ ریاض نے کہا کہ ملک کے متوسط طبقے کے لیئے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیائے خورونوش کی فراہمی ان کٹھن حالات میں کسی نعمت سے کم نہ ہے تاہم اب بھی بعض بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں محدود آمدنی والوں کی قوت خرید سے باہر ہیں حکومت عام شہریوں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز پر مزید ریلیف دینے کا اہتمام کرے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھانے کی نوید پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے پسے ہوئے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر ہوا ہے پچھلے چند برسوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں دو سے تین سو فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں ان گزرے سالوں کے دوران مرحلہ وار 50 سے 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ طالبہ فاطمہ ریاض نے بتایا کہ وہ سکول کے بعد پڑھنے کے لیئے اکیڈمی جایا کرتی تھی لیکن اس ہوشربا مہنگائی کے باعث میں نے والدین پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنی والدہ سے ٹیوشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق گذشتہ سال 8 جنوری سے رواں سال 19 فروری 2021 تک چینی، آٹا، گھی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا حکومت کی جانب سے انہی پانچ اشیا پر عوام کو سبسڈی دی گئی تھی جو بدستور جاری ہے انہوں نے مزید بتایا کہ صرف ایک کلو گھی کے پیکٹ پر 100 روپے کی سبسڈی دی گئی ہے اسی طرح آٹا، چاول، چینی اور دالوں کی قیمتیں سبسڈائز سطح پر صارفین کو فراہم کی جارہی ہیں۔
تشویش
