یکم مارچ سے ہفتہ وار تعطیل جمعہ کو ہونیکی افواہیں،جمعرات کو ہاف ڈے،حکومت پالیسی بیان جاری کرے، عوامی حلقے
اوچ شریف (نامہ نگار) اوچ شریف کے سرکاری تعلیمی اداروں اور اداروں میں یکم مارچ سے ہفتہ وار تعطیل اتوار کی بجائے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
جمعتہ المبارک کو ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے سرکاری تعلیمی اداروں اور اداروں میں یکم مارچ سے ہفتہ وار تعطیل اتوار کی بجائے جمعتہ المبارک کو ہونے کی افواہیں گزشتہ کئی روز سے زیر گردش ہیں، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں پڑھنے والے کئی طلبہ نے اپنے والدین کو بتایا کہ ہمیں اساتذہ کرام نے کہاہے یکم مارچ سے چھٹی اتوار کی بجائے جمعتہ المبارک کو ہوا کرے گی، جبکہ میونسپل کمیٹی، بنکوں اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کے بعض ذمہ دار حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ اب ہفتہ وار چھٹی اتوار کی بجائے جمعتہ المبارک کو ہوا کرے گی اور ہاف ڈے جمعرات کو ہوا کرے گا۔ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں باقاعدہ پالیسی بیان جاری کرے تاکہ ابہام کا خاتمہ ہوسکے۔
عوامی حلقے
