سپیکراسد قیصر سے ایم ڈی سوئی گیس ناردرن علی جاوید ہمدانی کی ملاقات 

سپیکراسد قیصر سے ایم ڈی سوئی گیس ناردرن علی جاوید ہمدانی کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) علی جاوید ہمدانی نے ملاقات کی۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکی وجہ سے صوبہ خیبر پختون خواہ خصوصاً صوابی میں عوام کو سردیوں میں شدید مشکلات کا سامناہے لہذا گیس کیکم پریشرسے نمٹنے کیلیے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی۔گیس کی فراہمی میں درپیش مسائل کے  باوجود عوام کو اوور بلنگ کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے حل کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائے جائیں۔اسپیکر نے ایس این جی پی ایل حکام کو پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے تحت جاری گیس کے منصوبوں کی بروقت اور فوری تکمیل کیلئے درکار سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اسپیکر اسد قیصر نے صوابی میں گیس کی فراہمی کے سلسلے میں جاری منصوبوں کو مزید تیزکرنیکے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسپیکر نے مینجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل کوحکومت کی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایس این جی پی ایل حکام نے اسپیکرکو پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کیتحت جاری  گیس کیمنصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گیس میٹرز اور دیگر تعمیراتی سامان کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ ایس این جی پی ایل اپنے پائپ لائن نیٹ ورک کو اپ گریڈ کررہا ہے۔گیس کی فراہمی کے لیے جاری تمام اسکیموں پرکام مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے 

مزید :

صفحہ اول -