بغیر اجازت تیسری شادی کی شکایت، پولیس نے دولہے کو حوالات کی سیرکرا دی
کراچی(ویب ڈیسک) پولیس نے بغیر اجازت تیسری شادی کی شکایت پر دولہے کو حوالات کی سیرکرا دی تاہم طلاق کے کاغذات پیش ہونے کے بعد پولیس نے دولہے فقیر عباس کو رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے اتحاد ٹاؤن پولیس سٹیشن میں مصباح نامی خاتون نے بغیر اجازت تیسری شادی رچانے پراپنے شوہر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دولہا فقیر عباس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ فقیرعباس اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، مصباح سے شادی سے قبل بھی ایک اور شادی کر رکھی تھی، مصباح اس کی دوسری بیوی تھی تاہم دوران تفتیش فقیر عباس نے واضح کیا کہ وہ کچھ عرصہ قبل مصباح کو طلاق دے چکا ہے۔
