حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کا معاملہ، سینٹر میں کیا کام کیا جارہاہے ؟ جانئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے )سینٹر کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ ملنے کے معاملے پر سینٹر میں تعینات تمام اہلکاروں کے بیانات لے لیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حلیم عادل شیخ کے ملازمین اور مہمان صبح ناشتہ لےکر آئے تھے، مردہ حالت میں سانپ ملنے سے 10 منٹ قبل مہمان کمرے سے نکلے۔ذرائع نے بتایا کہ دروازے کے باہر تعینات اہلکاروں نے کسی قسم کا شور نہیں سنا تاہم حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
