شیخ رشید کے جاتے ہی درجن بھر ریل گاڑیاں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ، اہم قدم اٹھا لیا گیا

شیخ رشید کے جاتے ہی درجن بھر ریل گاڑیاں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ، اہم ...
شیخ رشید کے جاتے ہی درجن بھر ریل گاڑیاں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ، اہم قدم اٹھا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ویب ڈیسک) موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے  ریلوے سے الگ ہونے کے بعد اب محکمہ ریلوے نے 15 ریل گاڑیوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت باقاعدہ پیش کشیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔

ریلوے نے مسلسل بڑھتا ہوا خسارہ کم کرنے کیلیے چاروں صوبوں میں مختلف روٹس پر چلنے والی 15 ریل گاڑیوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت باقاعدہ پیش کشیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔ نجی شعبہ میں دینے کیلئے مختص کی جانے والی ریل گاڑیوں میں جناح ایکسپریس، مہران ایکسپریس، چمن پسنجر، بولان میل، سرسید ایکسپریس، کوہاٹ پسنجر، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، راوی ایکسپریس، بدر ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، فیض احمد فیض ایکسپریس، اٹک پسنجر، جنڈ پسنجر، موہنجو داڑو ایکسپریس شامل ہیں۔

مزید :

بزنس -