کل جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی نماز جنازہ ادا، کون کون شریک ہوا؟
ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن ماجد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن ماجد کی نماز جنازہ ڈسکہ میں ادا کی گئی جس میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے75 ڈسکہ علی اسجد ملہی، مرکزی رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار، صدر سنٹرل پنجاب اعجاز چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز این اے 75 میں پولنگ کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے ایک کی شناخت ماجد (پی ٹی آئی) اور دوسرے کی شناخت ذیشان (مسلم لیگ ن) کے نام سے ہوئی تھی۔
نامزد امیدوار این اے 75 ڈسکہ علی اسجد ملہی، مرکزی رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار، صدر سنٹرل پنجاب تحریک انصاف اعجاز چوہدری نے کل ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دن مسلم لیگ ن کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے شہید پانے والے تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ماجد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ pic.twitter.com/UcQtvqiTeG
— PTI Punjab (Official) (@PTIPunjabPK) February 20, 2021
