لاہور کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ، کون سے علاقے شامل ہیں؟آپ بھی جانئے

لاہور کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ، کون سے علاقے شامل ہیں؟آپ بھی جانئے
لاہور کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ، کون سے علاقے شامل ہیں؟آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے پر صوبائی دارالحکومت کے سات  مختلف علاقوں میں سمارٹ  لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
سما نیوز کے مطابق جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس، علامہ اقبال ٹاون کا آصف بلاک، سمن آباد، گلشن راوی، یو ای ٹی کے سروسز کوارٹرز اور ملحقہ علاقے، ڈی ایچ اے فیز ٹو اور کینٹ کی مختلف گلیاں شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت سمیت عوامی اجتماع پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ صحت کے مطابق ان علاقوں میں موجود تمام دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری اشیا کی دکانیں جیسے ڈسپنری، ادویات کی دکانیں، پیٹرول پمپ، سبزیوں کی دکانیں، ہسپتال، آٹا، دودھ گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔