'کوئی ٹیم بھی جیتے ، جیت پاکستان کی ہو گی'سی ای او ایچ بی ایل محمد اورنگزیب کا افتتاحی تقریب سے خطاب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل) کے چیف ایگزیکٹومحمداورنگزیب نےکہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل سیزن چھ)کوئی بھی ٹیم جیتے لیکن اصل جیت تو پاکستان کی ہی ہو گی۔
کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
پی ایس ایل سیزن چھ کے مرکزی سپانسرایچ بی ایل کے چیف ایگزیکٹو کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ایک برانڈ بن چکا ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام میچز پاکستان میں ہونے کی بہت خوشی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ٹیم کوئی بھی جیتے لیکن اصل جیت پاکستان کی ہی ہو گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب دکھائی جارہی ہے جو ترکی کے شہر استنبول میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ پی ایس ایل چھ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئنزکراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے ۔
