سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید
سورس:   ٖFile

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں آپریشن کیا گیا ہے جس کے نتیجےمیں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت اللہ سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے حوالدار شہزاد رضا نے جام شہادت نوش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری ہتھیار برآمد ہوئے جن کو تحویل میں لے لیا گیاہے۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد رحمت اللہ دیسی ساختی بارودی سرنگیں بنانے کا ماہراورسکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔  

مزید :

اہم خبریں -دفاع وطن -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -