پاک ترک مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ، دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے کارکردگی کا شاندار مظاہرہ

پاک ترک مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ، دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے کارکردگی ...
پاک ترک مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ، دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے کارکردگی کا شاندار مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ مشقوں میں ترکی کی خصوصی فورسز اور پاکستان کی سپیشل سروسز گروپ( ایس ایس جی) کمانڈوزکے دستوں نے حصہ لیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تربیلا میں پاکستان اور ترک افواج کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں، مشقوں میں ترکی کی خصوصی فورسز اور پاکستان کی ایس ایس جی نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے، مشقوں میں کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے، دونوں ممالک کی سپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلیئرنس کی مشقیں کیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -